تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر لاڑکانہ اور قمبر شہدادکوٹ میں ریلیاں

جنگ نیوز -
لاڑکانہ…عالمی یوم کشمیر کے موقعے پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے لاڑکانہ اور قمبر شہدادکوٹ میں ریلیاں نکالی گئیں جس میں سرکاری اہلکاروں کے علاوہ عوام نے بھی شرکت کی۔ سرکاری طور پر نکالی جانے والی ریلی ڈی سی او عبدالعلیم لاشاری کے علاوہ محکمہ ریونیو کے دیگراہلکار بھی شریک تھے۔ ریلی کا آغاز گورنمنٹ پائلیٹ سیکینڈری سے ہوا اور شہر کے مختلف راستوں پر گشت کرنے کے بعد پریس کلب پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ اس موقعے پر مقررین نے کشمیریوں سے بھر پور اظہار یکجہتی کیا اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا۔ دریں اثنا جماعت اسلامی کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی جس کی قیادت جماعت اسلامی کے مقامی امیر شمس الدین عباسی نے کی۔ریلی کے شرکا نے شہر کی اہم شاہراہوں پر گشت کیا اور کشمیریوں کے حق میں نعرے لگائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.