5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
آسٹریلیا میں طوفان سے تباہی،بحالی میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں
جنگ نیوز -
سڈنی…آسٹریلیا کے کئی علاقے اب بھی طوفان ،تیز بارشوں اور سیلاب کی زدپر ہیں۔۔آسٹریلیا کی ریاست کوئنزلینڈ کو 15 دنوں میں دو قدرتی آفات نے بری طرح متاثر کیا ہے۔پہلے تو مسلسل بارشوں اور سیلاب کے باعث ریاست کے کئی شہر مکمل ڈوبے رہے اور اب 4 روز قبل آنے والے سمندری طوفان یاسی نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔تیز ہوا کے ساتھ آنے والے طوفان نے جہاں لوگوں کے معمولات زندگی معطل کردئیے وہیں کئی مکانات تباہ اور مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا۔ریاست کے کئی متاثرہ علاقوں میں اگرچہ کوئی بڑا جانی نقصان نہیں ہوا ہے مگر رہائشی علاقوں میں صورتحال انتہائی ابتر ہے۔علاقائی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بحالی کے کاموں میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔ میلبورن میں بھی بارشوں کے باعث برساتی نالوں میں طغیانی سے سیلابی کیفیت پیدا ہوگئ ہے۔