تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

قاہرہ: صدر حسنی مبارک کیخلاف 12ویں روز بھی مظاہرے

جنگ نیوز -
قاہرہ … مصر میں صدر مخالف مظاہرے12روز میں داخل ہوگئے ہیں۔قاہرہ کے التحریرچوک میں مظاہرین بھی اپنے عزم پر قائم ہیں اوردارالحکومت بدستور احتجاج کا مرکز بنا ہوا ہے ۔ قاہرہ میں عرب ٹی وی کا دفتر بھی جلادیا گیا،صدرحسنی مبارک کے خلاف احتجاجی تحریک بارہویں روز میں داخل ہوگئی ہے۔ ملک میں تبدیلی کے خواہش مندوں نے تحریرچوک پر ڈیرے ڈال رکھے ہیں ۔قاہرہ کے اس معروف چوک کے اطراف جلی ہوئی سیکڑوں گاڑیاں کے ڈھانچے نظر آرہے ہیں جبکہ فوجی دستے بھی چوک اور اس کے اطراف کے علاقوں میں موجود ہیں۔ دوسری جانب مصری حکومت نے کرفیو میں چار گھنٹے کی کمی کردی ہے ۔ اب کرفیو کا دورانیہ شام چھ بجے سے صبح سات بجے تک ہوگا ۔ادھر قطر کے عرب ٹی وی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قاہرہ میں ان کے دفتر کو شر پسندوں نے جلادیا ۔ بیان میں شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اس کارروائی میں حکومت یا اُس کے حامی ملوث ہوسکتے ہیں ۔ مصری حکام نے گذشتہ ہفتے اس چینل کو مصر میں اپنی کوریج روکنے کا حکم دیا تھا ۔ لیکن اس کے باوجود کوریج جاری رہی تھی۔ ادھر امریکی شہر نیویارک میں سخت سردی کے باوجود مصر کے صدر کیخلاف مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین مشہور شہر کے معروف ٹائمز اسکوائر پر جمع ہوئے ، احتجاجی مظاہرے میں مصریوں اور دیگر عرب ممالک کے باشندوں کے ساتھ امریکیوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.