تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کیٹ میڈلٹن ملکہ بن کر کیسی لگیں گی، پاکستانی فنکار کے فن پاروں کی نمائش

جنگ نیوز -
لندن … پاکستانی نژاد برطانوی مصور نے شہزادہ ولیم کی منگیتر کیٹ میڈلٹن کو مستقل کی ملکہ کے روپ میں پینٹنگز کی شکل میں ڈھال دیا۔لندن کے اوپرا گیلری میں ہونیوالی اس نمائش میں کیٹ مڈل ٹن کے مختلف انداز کو ملکہ کے روپ میں بنایا گیا ہے۔پاکستانی نژاد مصور نے پرنٹڈ پیٹرن پر بنائی گئی ان تصاویر میں کیٹ میڈلٹن کو مستقل کی ملکہ کے روپ میں بنایا ہے۔مصور کا کہنا تھا کہ اسے یقین ہے کہ ایک دن کیٹ میڈلٹن برطانوی ملکہ ضرور بنے گی۔ان تصاویر میں کیٹ میڈلٹن کے بالوں کو نسبتاً چھوٹا دکھایا گیا ہے اور ان کے نقوش کو مزید نمایاں کیا گیا ہے۔ مصور کا کہنا تھا کہ اس نمائش سے حاصل ہونے والا منافع چیریٹی کو دیاجائیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.