تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

یوم یکجہتی کشمیر پر ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیاں ، مظاہرے

جنگ نیوز -
کراچی...یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں اور انسانی ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائی گئی ۔ملتان میں یوم یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جماعت اسلامی کی جانب سے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی ۔شباب ملی نے حسین آگاہی چوک جبکہ مسلم لیگ ن نے پریس کلب سے نوا شہر تک ریلی نکالی ۔بہاول پوراور خانیوال میں سیاسی و سماجی تنظیموں نے فرید گیٹ سے چوک فوارہ تک ریلی نکالی ۔جھنگ میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام نکالی گئی ریلی میں طلبہ سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔سرگودھا میں گونگے بہرے نوجوانوں نے ریلی نکال کرکشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیا ۔سکھرمیں جماعت اسلامی اور جمعیت علمائے پاکستان کے زیر اہتمام گھنٹہ گھر چوک پر مظاہرہ کیاگیا۔لاڑکانہ میں ضلعی انتظامیہ اور جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ریلیاں نکالی گئیں ۔ جیکب آباد میں جماعت اسلامی کی جانب سے پریس کلب کے باہراجتماع ہوا ۔خیر پورمیں مختلف تنظیموں کی ریلی میں کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے گونجتے رہے ۔سوات کے شہر مینگورہ میں جماعت اسلامی جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں جماعت الدعوة ،جماعت اسلامی اور دیگر تنظیموں نے کشمیریوں کے حق میں ریلی نکالی ۔مردان میں عبد الولی خان یونیورسٹی اور نیشنل کالج آف فزکل ایجوکیشن کے زیر اہتمام ریلیاں نکالی گئیں ۔کرک میں بھی مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کی جانب سے ریلی نکالی گئی ۔ خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں جماعت اسلامی کے کارکنوں نے جمرود بازار سے باب خیبر تک مارچ کیا ۔چمن میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام سیمینار منعقد کیا گیا۔غذرمیں بھی مختلف تنظیموں کی جانب سے ریلی نکالی گئی جس میں کشمیر کی آزادی کے لیے نعرے لگائے گئے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.