5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
تمام وفاقی ملازمین کی تعلیمی اسناد کی تصدیق کرائی جائے، وزیراعظم
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے تمام وفاقی ملازمین کی تعلیمی اسناد کی تصدیق کرانے کی ہدایت کی ہے۔وزیر اعظم ہاوس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ہدایت دی ہے کہ تمام وفاقی ملازمین کی تعلیمی اسناد اور سرٹیفیکیٹس کی تصدیق کرائی جائے۔ وزیر اعظم نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کو بھی ہدایت دی کہ سرکاری ملازمتوں میں شمولیت کے تمام امیدواروں کی ڈگریاں اور سرٹیفیکیٹس کی چھان بین کی جائے۔