تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی ؛ پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت7ہلاک،4زخمی

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . کراچی کے مختلف علاقوں میں آج فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت7 افرادہلاک اور 4زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق سکھن تھانے کی حدود میں مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 24 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ملیر کے علاقے میں صبح فائرنگ سے زخمی ہونے والاشخص اسپتال میں دم توڑگیاجبکہ نیوکراچی انڈسٹریل ایریامیں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا،اسپتال ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت36 سالہ زاہد علی کے نام سے ہوئی ہے اسی علاقے میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا نامعلوم شخص علاج کے دوران چل بسا۔سیر سید ٹاؤن کے علاقے میں ناگن فلائی اوور کے قریب گولی لگنے سے سیکیورٹی گارڈ عشرت علی ہلاک ہوگیا پولیس کے مطابق گارڈ کو اپنے ہی پستول کی گولی لگی جس کی تفتیش کی جارہی ہے۔پولیس کے مطابق قائد آبادسے50سالہ شخص کی لاش ملی ہے جسے گولیاں مارکرہلاک کیاگیاجبکہ کورنگی کے علاقے بلال کالونی میں جھگڑے کے دوران خاتون کوگولی مارکرقتل کردیا گیا ۔ نیو کراچی گودھرا کیمپ میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے تین نوجوان زخمی ہوگئے جنہیں عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیازخمی ہونے والوں کاتعلق مذہبی جماعت سے ہے۔ادھر گلستان جوہر بلاک 17میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا جسے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.