5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بنگلہ دیش حکومت کا ورلڈکپ کے دوران فقیروں کو سڑکوں سے ہٹانے کا فیصلہ
جنگ نیوز -
بنگلہ دیش حکومت کا ورلڈکپ کے دوران فقیروں کو سڑکوں سے ہٹانے کا فیصلہ
ڈھاکا…پیسہ لواور کھیل سے دور رہوایسا کہا گیا ہے بنگلادیشی بھکاریوں سے ۔بیجنگ اولمپکس اورفٹ بال ورلڈکپ 2010کے بعداب کرکٹ ورلڈکپ کے دوران چٹاگانگ میں بھکاریوں سے کہاگیا ہے کہ وہ سڑکوں پرہاتھ پھیلاتے نظر نہ آئیں،اس سلسلے میں بھکاریوں کو دو ڈالر یومیہ دئے جائیں گے۔ورلڈ کپ کے میچز دیکھنے کیلئے لوگ پیسہ خرچ کرتے نظر آتے ہیں لیکن چٹاگانگ میں پیسہ دیکر ورلڈ کپ سے دور رکھنے کابندوبست کیاگیا ہے لیکن عام شائقین کو نہیں بلکہ بھکاریوں کو،19 فروری سے شروع ہونے میگا ایونٹ سے پہلے، ایونٹ کے دوران اور ایونٹ کے تین ماہ بعد تک چٹاگانگ میں تقریبا 300 معذور بھکاریوں کو دو ڈالر یومیہ دئیے جائیں گے، یہ اعلان چٹاگانگ کے مئیر منصور عالم نے عالمی کپ سے پہلے اس لئے کیا تاکہ میگا ایونٹ کے لئے بنگلا دیش آنے والے سیاح اور شایقین کرکٹ کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اس سے پہلے بیجنگ نے اولمپک گیمز 2008 اور جنوبی افریقا نے گزشتہ سال ورلڈ کپ فٹ بال سے پہلے بھکاریوں کو ایونٹ سے دور رکھنے کے لئے اس طرح کے خصوصی انتظامات کئے تھے۔