5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
مالٹے کاجوس دل کے امراض سے محفوظ رکھتا ہے، امریکی تحقیق
جنگ نیوز -
واشنگٹن . . . . . طبی ما ہرین کے مطا بق روزانہ دو گلاس مالٹے کا جو س پینے سے دل کے امراض سے بچاؤ ممکن ہے۔امریکی طبی ما ہر ین کی ایک تحقیق کے مطا بق مالٹوں میں قدرتی طو ر پرHesperidinنا می اجزا پائے جاتے ہیں جو جو س کی صورت میں جسم میں داخل ہو کر دل کے امراض سے محفو ظ رکھنے میں اہم کر دار ادا کر تا ہے۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ روزانہ دو گلاس اورنج جو س پینے سے نہ صرف دل کے امراض سے بچا ؤ ممکن ہے بلکہ اس سے بلڈ پر یشر پر بھی قابو پانے میں مدد ملتی ہے۔