تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

مسئلہ کشمیر حل ہونے بغیرخطے میں امن نہیں ہوگا،خورشید قصوری

جنگ نیوز -
لاہور . . . . . مسلم لیگ ہم خیال کے رہنما خورشید قصوری نے کہا ہے کہ اگرمسئلہ کشمیر حل نہ ہوا تو خطے میں امن نہیں ہو گا نہ ہی بھارت ترقی کرسکے گا۔لاہورکینٹ میں یوم کشمیرسیمینار سے خطاب کرتے ہوئے خورشید محمود قصوری کا کہنا تھا کہ ان کے دور میں مسئلہ کشمیر حل ہونے کے قریب پہنچ چکا تھا۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پرپاک بھارت جنگوں سے خطے کے عوام انتہائی غریب ہوچکے ہیں، دونوں ملک ایٹمی طاقتیں ہیں لیکن طاقت سے یہ مسئلہ حل نہیں ہوسکتا۔خورشید قصوری نے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں پانی کا تنازعہ بھی مسئلہ کشمیر سے منسلک ہے،مستقبل میں جنگیں پانی پر لڑی جائیں گی۔

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.