5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
مصر،صدر مبارک کی صورتحال پر غور کیلئے نئی حکومت کے اراکین سے ملاقات
جنگ نیوز -
قاہرہ . . . . . مصر میں صدرحسنی مبارک کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ بارہویں روز بھی جاری ہے ،صورت حال پر غور کیلئے صدر مبارک نے وزیر اعظم سمیت نئی حکومت کے اراکین سے ملاقات کی۔ صدر مبارک نے پہلی مرتبہ پانچ روز پہلے وجود میں آنے والی حکومت کے اراکین سے ملاقات کی، تاہم ملاقات کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔ دوسری طرف مصری سیکیورٹی ذرائع نے نائب صدر عمر سلیمان پر قاتلانہ حملے کی خبر کی تردید کی ہے،یہ خبر امریکی میڈیا پر نشر ہوئی تھی۔قاہرہ کے التحریر چوک پر مظاہرین کی بڑی تعداد جمع ہے۔ صورتحال کو بگڑنے سے بچانے اور صدر کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان جھڑپیں روکنے کے لیے شہر میں فوجی دستے بھی تعینات ہیں۔ التحریر چوک کے اطراف سینکڑوں تباہ شدہ گاڑیاں موجود ہیں جو مصری عوام کے حکومت کے خلاف شدید رد عمل کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔صورت حال کے پیش نظر مصر کے ا سٹاک ایکسچینج کو دوبارہ کھولنے کا منصوبہ ملتوی کردیا گیا ہے۔ سینائی کے مقام پر اسرائیل کو گیس فراہم کرنے والی پائپ لائن میں دھماکے سے آگ لگ گئی جس کے بعد پائپ لائن بند کردی گئی۔