5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کشمیر کے حصول کیلئے جنگ آخری دم تک جاری رہے گی، قاضی حسین
جنگ نیوز -
لاہور . . . . . . کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے لاہور میں جماعت اسلامی نے ریلی نکالی اور جلسہ کیا، قاضی حسین احمد کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اس کے حصول کیلئے جنگ آخری دم تک جاری رہے گی۔ریلی کے شرکا ناصر باغ میں جمع ہوئے جہاں سے جماعت اسلامی کے رہنماؤں لیاقت بلوچ اور امیرالعظیم نے ریلی کی قیادت کی،شرکا نے بینراور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے ،وہ نعرے لگاتے ہوئے ریگل چوک پہنچے جہاں خواتین کی بڑی تعداد بھی شامل ہوگئی۔اس موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے قاضی حسین احمد نے کہا کہ عالمی امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے ۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کوحق خودارادی دیا جائے اوربھارتی فوج کونہتے کشمیریوں پربربریت سے روکا جائے۔#