تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

صرف کابینہ برخاست کرنا کافی نہیں طرزحکمرانی بہترکرناہوگا،چودھری نثار

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . قائد حزب اختلاف چودھری نثارنے کہاہے کہ گڈ گورننس کیلئے صرف کابینہ برخاست کرنا کافی نہیں بلکہ طرزحکمرانی بہترکرناہوگا۔چودھری نثار نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ ایسی پالیسی وضع کرنے کی ضرورت ہے،جس میں اخلاقیات اور شفاف طرزعمل ، حاوی ہوں ۔ان کاکہناہے کہ حکومت نے ججز تقرر کے جوڈیشل کمیشن میں اپنے فیصلے کی پارلے مانی کمیٹی میں آکر نفی کی ہے، یہ دوہرا معیار اور منافقت ہے۔چودھری نثارنے کہاکہ مسلم لیگ قاف کی پول بھی کھل گئی ہے کیونکہ وہ ایوان صدر جاکر ڈیل کرلیتی ہے۔ پیپلزپارٹی کی پارلے مانی کمیٹی نے اٹھارہویں ترمیم کی نفی کردی ہے کیونکہ اس نے ججز تقرر کی توثیق اور پارلے مانی کمیٹی کے عمل کو متنازع بنادیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.