تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی،نیوکراچی میں مذہبی جماعت کی ریلی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے علاقے نیو کراچی کے قریب نامعلوم ملزمان نے مذہبی جماعت کی ریلی پرفائرنگ کی،جس کے نتیجے میں 3افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے نیو کراچی گودھراکیمپ کے قریب مذہبی جماعت کی موٹر سائیکل ریلی پر نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو بھائیوں سمیت تین افراد زخمی ہو گئے ۔ جنھیں فوری طور عباسی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انھیں طبی امداد دی گئی ۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.