5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
جماعت اسلامی کراچی کے تحت یوم یکجہتی کشمیر ریلی
جنگ نیوز -
کراچی…جماعت اسلامی کراچی کے تحت یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں جیل چورنگی سے ادارہ نور حق تک ریلی نکالی گئی ۔ ریلی کی قیادت امیر جماعت اسلامی کراچی محمد حسین محنتی نے کی۔ ادارہ نور حق پہنچنے پر حزب المجاہدین کے ڈپٹی سپریم کمانڈر جاوید قصوری، امیر جماعت اسلامی کراچی محمد حسین محنتی اور دیگر رہنماؤں نے ریلی کے شرکا سے خطاب کیا۔ جاوید قصوری نے کہا کہ کشمیر کی جنگ پاکستان کے تحفظ کی جنگ ہے۔محمد حسین محنتی نے کہا کہ پاکستانی حکمرانوں اور جرنیلوں نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کو پسِ پشت ڈالا اور بھارت سے دوستی کی پینگیں بڑھائیں،انہوں نے کہا کہ حکمران اب بھی ہوش کے ناخن لیں اور کشمیر کی آزادی کے لیے عملی جدوجہد کریں۔