5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بھارتی جیل سے رہائی پانے والا نوجوان اپنے گھر پہنچ گیا
جنگ نیوز -
لاہور…بھارتی جیل سے رہائی پانے والا پاکستانی نوجوان یاورعباس اپنے آبائی گھرمکیوال پھالیہ پہنچ گیا، والدین اوربہن بھائیوں نے انتہائی والہانہ اورجذباتی انداز میں استقبال کیا۔یاورعباس کے والدین نے اس موقع پرکہا کہ تین سالوں میں انہوں نے ہردروازے پر دستک دی مگر کسی نے نہ سنی ،اس پریشانی میں میڈیا ،خاص طور پرجیو نیوز نے بہت ساتھ اور حوصلہ دیا۔ یاورعباس نے بتایا کہ امرتسر جیل میں قید کئی قیدی دماغی طور پر مفلوج ہوگئے ہیں جبکہ کچھ طبی امداد نہ ملنے سے جان ہار چکے ہیں،یاور عباس نے اپنی رہائی کووالدین اور بہن بھائیوں کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دیا۔