5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پاکستان خود مسائل سے نہیں نکلا کشمیر کا مقدمہ کیسے لڑتا،سعد رفیق
جنگ نیوز -
لاہور…مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے ہی مسائل سے نہیں نکلا کشمیر کا مقدمہ کیسے لڑتا،غربت ،مہنگائی اور دہشت گردی کے مارے عوام کشمیریوں کی آزادیکیلئے کیا لڑیں گے۔لاہورمیں مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام کشمیر ڈے کے موقع پرسیمینارسے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ کشمیری ہم سے زیادہ پاکستانی ہیں جسکی وہ سزابھی بھگت رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کبھی فوجی آمریتوں اور کبھی ان کے لے پالکوں میں گھرا رہااور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے کچھ نہ کرسکا۔ان کا کہنا تھا کہ مشرف دور میں مسئلہ کشمیر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ۔