5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ڈاکٹر عافیہ کے معاملے پر حکمرانوں کی خاموشی شرمناک ہے،سینیٹرطلحہ محمود
جنگ نیوز -
کراچی…سینٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹرطلحہ محمود کا کہناہے کہ ڈاکٹر عافیہ کے معاملے پر حکمرانوں کی بے حسی اور خاموشی شرمناک ہے۔یہ بات انہوں نے کراچی میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائش گاہ پران کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اوران کی والدہ سے ملاقات کے بعدمیڈیاسے گفتگومیں کہی۔سینٹرطلحہ محمود نے کہاکہ امریکی حکومت کی جانب سے ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پردباؤکوقبول نہیں کرے بلکہ ڈاکٹر عافیہ کی غیر قانونی حراست اورجھوٹے مقدمے ختم کرائے جائیں۔اس موقع پرڈاکٹرفوزیہ صدیقی نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کو86سال کی ظالمانہ سزاسناکربین الاقوامی قوانین اور عدل و انصاف کی دھجیاں اڑائی گئیں۔