تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ہیوسٹن: آل پاکستان مسلم لیگ کا اجلاس،دفتر کے قیام پر غور

جنگ نیوز -
ہیوسٹن…زاہد اختر خانزادہ…آل پاکستان مسلم لیگ کا ایک اجلاس ریجنل کو آرڈینیٹر جاوید صدیقی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں کور کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔جبکہ ممبر شپ بڑھانے اور ڈیلاس میںآ ل پاکستان مسلم لیگ کے آفس کے قیام پر غور و خوص کیاگیا۔اجلاس میں کوآرڈینیٹر جاوید صدیقی نے بتایا کہ اے پی ایم ایل دن رات ترقی کی منازل طے کررہی ہے، انہوں نے بتایا کہ سابق صدر پرویز مشرف الیکشن سے ایک سال قبل یعنی 2011میں پاکستان جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ جون 2011 کے آخر میں آل پاکستان مسلم لیگ کا انٹرنیشنل کنونشن نیویارک میں منعقدہوگا جس میں امریکا، کینیڈا ، یورپ اور مڈل ایسٹ سے عہدیداران اور اراکین شرکت کریں گے،جس کے لئے بھرپور طریقے سے تیاریاں جاری ہیں، اس موقع پر کئی نئے اراکین نے بھی شرکت کی ، اجلاس سے آل پاکستان مسلم لیگ کی رہنما ڈاکٹر تسنیم آغا، ڈاکٹر ارجمند ہاشمی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.