5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
مصرمیں پاکستانیوں کولانے کے لے طیارہ بھیجنے کی تجویزموخر
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے مصر میں پاکستانیوں کی خواہش پرانہیں وطن واپس لانے کے لئے طیارہ بھجوانے کی تجویز موخر کر دی ہے۔وزیر اعظم ہاوس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے پی آئی اے کا خصوصی طیارہ قاہرہ نہ بھجوانے کا فیصلہ، پاکستانی سفیر اور وزارت خارجہ کے حکام کی تجویز کے بعد کیا ہے، بیان کے مطابق مصر میں موجود پاکستانیوں کی خواہش ہے کہ واپسی کے لئے انہیں مزید وقت دیا جائے ۔