5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ایم کیوایم کی حکومت آئی تومسئلہ کشمیرحل ہوجائے گا،الطاف حسین
جنگ نیوز -
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے پاکستان اور بھارت کویورپی ممالک سے سبق سیکھنے کاکہہ کر مسئلہ کشمیرکے حل کیلئے پاک بھارت اتحاد پرزوردیاہے۔انہوں نے دعویٰ کیاکہ اگر ایم کیوایم کی حکومت آئی تومسئلہ کشمیرپرامن طور پرحل ہوجائے گا۔ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پریوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں جلسے سے خطاب میں الطاف حسین کاکہناتھا کہ63 سال سے سیاسی و مذہبی جماعتیں کشمیر کے عوام کے نام پرچندہ اکٹھا کرتی رہی ہیں،ہمیں یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ کشمیری عوام کو آزادی دلاناہے یا صرف سیاست کرنی ہے۔ایم کیوایم کے قائد کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان کو یورپی ممالک سے سبق حاصل کرناچاہئے جوماضی میں دست و گریباں تھے اور آج ایک ہے۔انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ آزاد کشمیر میں جلد از جلد بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں۔الطاف حسین نے پاکستان اور بھارت کے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بامقصدمذاکرات کریں ۔