تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

اسپاٹ فکسنگ کیس میں سلمان، آصف اورعامر پر پابندی عائد

جنگ نیوز -
دوحہ… آئی سی سی کی تحقیقاتی ٹیم نے عارضی معطلی کے شکار پاکستانی کھلاڑی سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامر کے خلاف اسپاٹ فکسنگ کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے جس کے تحت پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان سلمان بٹ کو10سال،محمد آصف کو7سال اور محمد عامرپر5سال کی پابندی عائد کر دی ہے۔ تینوں کھلاڑیوں کے کیس کا فیصلہ مائیکل بیلوف سربراہی میں قائم کی جانے والی آئی سی سی کی ٹیم نے کیا ، فیصلے کا اعلان کمیٹی کے سربراہ مائیکل بیلوف نے دوحہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے کیا۔فیصلے کے وقت تینوں کھلاڑی بھی ٹریبونل کے سامنے موجود تھے۔آئی سی سی کے فیصلے کے مطابق اگرسلمان کارویہ درست رہاتو آخری5سال کی سزاختم ہوسکتی ہے جبکہآصف کارویہ درست رہاتوآخری 2سال کی سزاختم ہوسکتی ہے۔اس موقع پر مائیکل بیلوف نے کہا کہ آئی سی سی کم سے کم سزاکے قانون پرنظرثانی کرے اورغیرمعمولی حالات میں کم سے کم سزاپرنرمی دی جانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہآئی سی سی چاہے توالزامات اورفیصلے کی تفصیل شائع کرسکتاہے اورجتناجلدہوسکے آئی سی سی کھلاڑیوں کیخلاف الزمات اورتفصیلات شائع کرے۔مائیکل بیلوف نے مزید کہا کہ تینوں کھلاڑیوں کو کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں اپیل کا حق رکھتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.