تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پابندی کیخلاف اپیل کا فیصلہ وکیل کی مشاورت سے کرونگا، محمدعامر

جنگ نیوز -
دوحہ…آئی سی سی کی جانب سے پانچ سال کی پابندی کی سزا پانے والے پاکستانی کھلاڑی محمد عامر نے آئی سی سی کے فیصلے کے خلاف اپیل کا فیصلہ وکیل سے مشاورت کے بعد کروں گا۔محمد عامر کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کے ٹربیونل کے فیصلے سے انتہائی صدمہ ہوا ہے، میں اتنی سزا کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا ۔واضح رہے کہ آئی سی سی کی تحقیقاتی ٹیم نے عارضی معطلی کے شکار پاکستانی کھلاڑی سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامر کے خلاف اسپاٹ فکسنگ کیس میں سلمان بٹ کو10سال،محمد آصف کو7سال اور محمد عامرپر5سال کی پابندی عائد کر دی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.