5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
اسلام آباد:نومیڈآرٹ گیلری میں پینٹنگز، فرنیچر،زیورات کی نمائش
جنگ نیوز -
اسلام آباد…نومیڈ آرٹ گیلری اسلام آباد میں خوب صورت پینٹنگز،فرنیچر اور زیوارت کی نمائش شروع ہو گئی ہے۔ نومیڈ آرٹ گیلری کی ڈائریکٹر نگین حیات نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ نمائش میں ہاتھ سے بنے ہوئے لکڑی کے فرنیچر اور زیورات کی نمائش کا بنیادی مقصد پاکستانی ثقافت کو فروغ دینا اور اس فن سے وابستہ افراد کو معاشی لحاظ سے مضبوط بنانا ہے۔ نمائش میں مٹی سے بنی ہوئی دیدہ زیب اشیا اور ہاتھ سے لکڑی پر کئی گئی خطاطی کے دلکش نمونے بھی رکھے گئے ہیں، یہ منفرد نمائش پانچ روز جاری رہے گی۔