تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دیا جانا چاہیے،جسٹس ریٹائر وجہیہ الدین

جنگ نیوز -
کراچی…پاکستان تحریک انصاف کے رہ نما جسٹس ریٹائر وجہیہ الدین احمد نے کہا ہے کہ کوئی بھی طاقت کے ذریعے مسئلہ کشمیر کا حل نہیں کروا سکتا۔ مشرقی تیمور اور جنوبی سوڈان کی طرح اقوام متحدہ کے ایجنڈے کے مطابق کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دیا جانا چاہیے۔انہوں نے یہ بات کراچی میں تحریک انصاف کے دفترمیں آل پارٹیزکانفرنس سے خطاب میں کہی۔جسٹس ریٹائر وجہیہ الدین احمد نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نام پر جو کچھ افعانستان اور عراق میں ہورہا ہے اور جو فلسطین اور کشمیر میں جاری ہے وہ مسلمانوں کے خلاف عالمی سازش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک پاکستان اورآزاد کشمیر کا بچہ بچہ کشمیر کی جدوجہد کاحصہ نہ بن جائے آزادی حاصل کرنا مشکل ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.