تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

آرمی چیف کی برطانوی وزیراعظم اورافغان صدرکرزئی سے ملاقات

جنگ نیوز -
راولپنڈی…چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اورافغانستان کے صدر حامد کرزئی سمیت اہم رہنماوں سے میونخ سیکیورٹی کانفرنس کی سائیڈلائن پرملاقات کی ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔جنرل کیانی نے جرمنی کے وزیر دفاع کارل تھیوڈر Theodor اوروزیرخارجہ ویسٹرویلےWesterwelle سے بھی ملاقات کی ۔آرمی چیف پاکستان اورافغانستان کیلئے جرمنی کے خصوصی مندوب مائیکل اسٹائنرSteinerسے بھی ملے جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت وسیع ترایشوزپربات چیت کی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.