تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

مصر :عوامی احتجاج جاری ، آج یوم شہدا منانے کا اعلان

جنگ نیوز -
قاہرہ ... مصر میں صدر حسنی مبارک کے خلاف عوامی احتجاجی مظاہرے اور دھرنا تیرہوے روز میں داخل ہوگیا ہے۔ جبکہ آج اتوار کو شہدا کا دن منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ہزاروں کی تعداد میں مصری مظاہرین تیرہ روز گزرنے کے باوجود قاہرہ کے التحریر چوک میں اپنا دھرنا جاری رکھا ہوا ہے۔اس دوران حکومت مخالف جماعتوں اور طلبا ونوجوان تنظیموں نے اتوار کے روز ملک بھر میں شہدا کا دن منانے اور احتجاجی مظاہرے نکالنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب مصر کی معروف دینی درسگاہ جامعہ الازھر سے وابستہ ممتاز عالم دین شیخ ڈاکٹر محمد صغیر نے صدر حسنی مبارک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک کو مزید خون خرابے سے بچانے کے لئے اقتدار سے فورا الگ ہو جائیں اور اقتدار عوام کے سپرد کر دیں۔ عرب ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں انہوں نے اس تاثر کو مسترد کر دیا کہ صدر مبارک کے جانے سے ملک میں افراتفری پھیلے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.