تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

مصر :الاخوان المسلمون نے حکومت کیساتھ مذاکرات پر آمادگی ظاہر کردی

جنگ نیوز -
قاہرہ ... مصر کی اپوزیشن کالعدم جماعت الاخوان المسلمون نے حکومت کے ساتھ مذاکرات پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔الاخوان المسلمون کے ایک ترجمان نے غیر ملکی نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مذاکرات نائب صدر عمر سلیمان کے ساتھ کئے جائینگے ۔جس میں صدر حسنی مبارک کی اقتدار سے معزولی اور احتجاجی مظاہروں کا حق تسلیم کرنے پر بات چیت کی جائیگی۔ اور صدر مبارک کی رخصتی کی صورت میں ملکی سطح پر رونما ہونے والی تبدیلیوں اور قومی عبوری حکومت کی تشکیل پر مذاکرات کئے جائینگے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ مذاکرات پر آمادگی کا مقصد موجود بحران میں حکومت کی عوامی مطالبات تسلیم کرنے میں دلچسپی معلوم کرنا ہے۔ تاہم انہوں نے وضاحت کی انکی جماعت کسی بھی وقت مذاکرات سے دستبردار ہوسکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.