5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
سلمان ،آصف اورعامرپر پابندی،سابق برطانوی کھلاڑیوں کا سخت ردعمل
جنگ نیوز -
لندن ... پاکستانی کھلاڑی سلمان بٹ،محمدآصف اورمحمدعامرپرآئی سی سی کی جانب سے پابندی کے فیصلے پرسابق برطانوی کھلاڑیوں نے سخت ردعمل کااظہارکیاہے۔سابق انگلش اسکپر مائیکل وان Mechael Waughanنے نیوزآف دی ورلڈسے گفت گوکرتے ہوئے کہاکہ تینوں پاکستانی کھلاڑیوں پرتاحیات پابندی لگنی چاہیے تھی۔سابق انگلش کپتان فریڈی فلنٹوف Freddie Flintoff نے کہاکہ اگرپاکستانی کھلاڑی مجرم تھے توان پرتاحیات پابندی گنی چاہیے تھی اوراگربے گناہ تھے توانہیں اپناکیریئرجاری رکھنے کاموقع ملناچاہے تھالیکن یہاں ایک ایک پیچیدہ صورتحال پیداہوگئی ہے کہ کھلاڑیوں پرجرم ثابت ہونے کے باوجودانہیں جلد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کاموقع بھی دیاگیاہے۔اس فیصلے سے ایسالگتاہے کہ آئی سی سی نے کرکٹرزکودھوکہ دہی کے کھلے لائسنس دے رکھے ہیں۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹوہارون لورگاٹ نے فیصلے کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ فیصلے سے ثابت ہواہے کہ کھیل میں کرپشن کے لیے کوئی گنجائش نہیں ہے۔