5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
نابینا افر اد کے لیے بنا ئی گی خصو صی کا ر کی کامیاب ٹیسٹ ڈرائیو
جنگ نیوز -
نیویارک…سی ایم ڈی…امریکہ میں نابینا افر اد کے لیے بنا ئی گی خصو صی کارنے پہلی ٹیسٹ ڈرائیو مکمل کر لی ہے جس میں ایک نا بین شخص نے فلو ریڈاکے ریسنگ ٹریک پر کامیا بی سے اس کا ر میں ڈرا ئیونگ کی۔ نا بینا افراد کے لیے بنا ئی گئی اس کا رمیں کئی کیمرے، الارم اور مخصو ص سینسرزلگا ئے ہیں جو انسانی آ نکھ کی طر ح کام کریں گے اور راستے میں آ نے والی رکاوٹوں کی تصویر انسا نی دما غ میں منتقل کر دیں گے جس کے بعد آ نکھیں نہ ہونے کے با وجود بھی نا بینا افرادکے دما غ میں راستے کی تصویر بن جا ئے گی ۔ اس گا ڑی کو چلا نے کے دوران پہننے والے خصو صی دستا نوں اور ڈرا ئیونگ سیٹ میں نصب سینسر ز ڈرائیور کو اشارہ دیں گے کہ کس زا ویے پر مو ڑکا ٹنا ہے اور کب بریک پیڈل دبا ناہے ۔ا س کار کی تیاری کے بعد نا بینا افراد بھی با آ سانی گا ڑ ی ڈرائیو کر سکیں گے ۔