5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی:پولیس مقابلے کے بعد مفرور ملزم گرفتار
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی میں ڈاکس تھانے کی پولیس نے مقابلے کے بعد قتل اور ڈکیتی کی واردت میں مفرور ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔پولیس حکام کے مطابق مچھر کالونی کے علاقے میں مدینہ چوک کے قریب پولیس مقابلے کے بعد قتل اور ڈکیتی کی واردت میں ملوث ملزم کوزخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا،پولیس حکام نے جیو نیوز کو بتایا کہ گرفتار ملزم یوسف کے خلاف 2010 میں تھانہ ڈاکس میں عبدالخالق نامی شخص کے قتل اور ڈکیتی کی واردتوں کی دفعات کے تحت 2 ایف آئی آر بھی درج ہیں،جبکہ گرفتار ملزم سے پستول بھی برآمد ہوئی ہے، زخمی ملزم یوسف کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے سول اسپتال پہنچایا گیا ہے،جہاں دو پولیس اہلکار نگرانی کے لئے تعینات بھی کردئیے گئے ہیں۔