تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی:فائرنگ کے مختلف واقعات میں2افراد زخمی

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن اور سرجانی ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے داتہ نگر میں نامعلوم سمت سے چلنے والی گولی کی ذد میں آکر 45 سالہ طاہرہ ذوجہ سعادت احمد زخمی ہوگئی،جسے طبی امداد فراہم کرنے کے لئے اورنگی ٹاؤن میں واقع قطر اسپتال پہنچایا گیا،ادھر سرجانی ٹاؤن کے علاقے تیسر ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 25 سالہ محمد فیصل کو زخمی کردیا اور موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے،زخمی نوجوان کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا،اسپتال ذرائع کے مطابق زخمی نوجوان کا اپنا کہنا ہے کہ وہ سیاسی جماعت کا کارکن ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.