5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
لاہور:دھرم پورہ کے قریب ٹرین کی ٹکر سے ریلوے ملازم ہلاک
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور کے علاقے دھرم پورہ ریلوے پھاٹک کے قرب 50 سالہ ریلوے ملازم ٹرین کی ٹکر سے ہلاک ہو گیا ہے۔متوفی کے بھائی عبدالحمید کے مطابق 50 سالہ عبدالوحید ریلوے میں ملازم تھا لیکن تین چار روز سے شدید ذہنی دباؤکا شکار تھا جس پر اس کا دماغی توازن بگڑ گیا۔اہل خانہ نے اس کا علاج شروع کر دیا اور اسے باندھ کر گھر میں رکھا ہوا تھا کہ صبح سویرے اپنا بیگ لے کر گھر سے نکلا اور ٹرین سے ٹکرا کر ہلاک ہو گیا ۔پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوادی ہے۔