5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
منڈی بہاؤ الدین کے قریب زلزلے کے ہلکے جھٹکے
جنگ نیوز -
منڈی بہاؤ الدین …منڈی بہاؤ الدین کے قریب زلزلے کے جھٹکے ،ریکٹر اسکیل پر شدت 2 ریکارڈ کی گئی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صبح 5بجے کر 47 منٹ پرمنڈی بہاو الدین اور سرگودھا کے سمیت گردنواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ،ریکٹر اسکیل پر شدت 2 ریکارڈ کی گئی ۔زلزلے کا منڈی بہاوالدین سے25 کلومیٹر شمالی مغرب میں جبکہ 10 کلومیٹر زیر زمین تھا۔