تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

امریکی اداکارہ لندسے لوہن کی ہار چوری کے الزام کی تردید

جنگ نیوز -
لاس اینجلس…امریکی اداکارہ لنزے لوہان نے قیمتی نیکلس چوری کرنے کاالزام کی تردیدکردی،کسی بھی الزام کوعدالت میں سامناکرنے کااعلان بھی کیا ہے۔ امریکی اداکارہ کے وکیل شون شیپ مین ہولی Shawn Chapman Holly نے ایک بیان میں کہاہے کہ لوہان پرنیکلس کی چوری کاالزام بے بنیاد ہے اگران کے خلاف مقدمہ درج ہواتواس کامقابلہ پریس کے بجائے عدالت میں کیاجائے گا۔لوہان پرالزام ہے کہ گزشتہ ماہ وہ لاس ایجلس کی ایک جیولری شاپ سے 2500ڈالرمالیت کانیکس بغیرادائیگی اٹھاکرلے گئیں اورجب معاملات پولیس تک پہنچاتولوہان کے اسسٹنٹ نے نیکلس واپس کردیا۔ پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.