تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

آئی سی سی ٹریبونل کے فیصلے سے اتفاق نہیں کرتا، سلمان بٹ

جنگ نیوز -
لاہور…سابق کپتان سلمان بٹ نے کہا ہے کہ وہ آئی سی سی ٹریبونل کے فیصلے سے اتفاق نہیں کرتے۔ لاہور ائیرپورٹ پہنچنے پر میڈیا سے مختصر گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کے فیصلے سے مایوسی ہوئی ہے ، اسپاٹ فکسنگ سے متعلق قانون میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جج نے خود کہااسپاٹ فکسنگ پرقانون نہیں بنا، اس میں ترمیم کی ضرورت ہے، جج کایہ بیان خوش آیند ہے، قانون میں ترمیم ہو گی تو سزا کم ہو سکتی ہے۔ سلمان بٹ نے کہا کہ تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد وہ آیندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.