5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
عالمی برادری مصر میں انتقال اقتدار کی حمایت کرے، ہلیری کلنٹن
جنگ نیوز -
میونخ…امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا کہ عالمی برادری مصر میں اقتدارکی باضابطہ منتقلی کی حمایت کرے،کچھ گروپس اپنے مقاصد کے حصول کے لیے نظام کو پٹری سے اتارسکتی ہیں۔جرمنی کے میونخ میں انٹرنیشنل میونخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہلیر ی کلٹن نے مصر کے کشیدہ صورتحال کا حوالے دیتے ہوئے کہاکہ معاشرے میں کچھ قوتیں ایسی ہوتی ہیں جو اپنے مخصوص مفادات کی حصول کے خاطرنظام کو پٹڑی سے اتار سکتی ہیں،ہلیر ی کلنٹن نے کہاکہ مصر کے نائب صدر عمر سلیمان کی جانب سے اقتدارکی پر امن منتقلی کا عالمی برادری حمایت کرے۔ہلیری کلنٹن کا کہناتھاکہ مصر میں اقتدار کی باضابطہ مگر جلدمنتقلی ہونی چاہیے،انہوں نے کہاکہ مصر میں جلد انتخابات ہونی چاہیے،تاہم انتخابات کی تیاری کے لیے سیاسی جماعتوں کو وقت ملناچاہیے اور صاف اور شفاف انتخابات ہوں۔