5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
مری،آزادکشمیر،شمالی علاقوں میں بارش اور برفباری ،سردی میں اضافہ
جنگ نیوز -
اسلام آباد…ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری شروع ہوگئی ہے ۔اور متعدد رابطہ سڑکیں بند ہونے سے لوگوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں ۔گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں بدھ سے جاری رہنے والا برف باری کا سلسلہ ہفتے کو تھم گیا تھا تاہم ہفتے کی رات سے ایک بار پھر برف باری شروع ہوگئی ہے جس کے بعد غذر کے تمام بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیاہے اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔مظفرآبادکے بالائی علاقوں کیل ،شاردہ اور بالائی وادی نیلم میں برفباری کا سلسلہ پھر شروع ہوگیا ہے۔جبکہ وادی نیلم کے ہیڈ کوارٹر اٹھ مقام میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ملکہ کوہسار مری میں رات گئے برف باری سے موسم مزید سرد ہوگیا ہے ۔ شمالی وزیرستان کی تحصیل رزمک اور تحصیل شوال سمیت ملحقہ علاقوں میں برفباری شروع ہو گئی ہے جس کے بعد متعددرابطہ سڑکیں بندہوگئی ہیں ۔