تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

حماس کا ایک سینئر کمانڈر مصرکی جیل سے فرارہوکرغزہ پہنچ گیا

جنگ نیوز -
غزہ…حماس کا ایک سینئر کمانڈر مصرکی جیل سے فرارہوکرغزہ پہنچ گیا۔حماس ذرائع کے مطابق ایمن نوفل کودوہزارآٹھ میں مصرکے علاقے سینائی سے گرفتارکیاگیا تھا۔غزہ پہنچنے پرایمن کاکہناتھاکہ وہ مصرمیں حکومت مخالف مظاہروں کاحامی اوروطن واپس پہنچنے پربہت خوش ہے۔ایمن کے والد نے امید ظاہرکی ہے کہ تمام فلسطینی قیدی رہا ہوجائیں گے۔اسرائیل نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ قاہرہ کی ابوزابل جیل سے مزیدپانچ فلسطینی قیدی اسی ہفتے غزہ واپس پہنچ سکتے ہیں۔جبکہ اسرائیلی صدر شمعوں پیریزنے مقبوضة بیت المقدس میں یورپیئن پارلے منٹیرینزسے گفت گومیں صدرحسنی مبارک کی خطے میں امن کی کوششوں کوسراہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.