5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
دیرینہ مسائل کے حل کیلئے پاک بھارت مذاکرات ضروری ہیں،نروپما راؤ
جنگ نیوز -
تھمبو… بھارتی سیکرٹری خارجہ نروپماراؤ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان دیرینہ مسائل کے حل کوسارک مذاکرات کااہم حصہ قراردیاہے۔سارک اجلاس بھوٹان کے شہرتھمبومیں ہورہاہے۔ بھارتی سیکرٹری خارجہ نروپماراؤ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان دیرینہ مسائل کے حل کے لیے مذاکرات پر زور دیاہے،،ان کاکہناتھا کہ آج شام پاکستانی سیکرٹری خارجہ سلمان بشیر سے سے اہم مسائل پر بات چیت ہو گی ۔مذاکرات میں کھلے ذہن اور تعمیری رویے کے ساتھ شریک ہوں گے۔پاکستانی سیکرٹری خارجہ سلمان بشیر کاکہناتھاہم یہاں کسی خاص مسئلے پر بات چیت کے لیے نہیں آئے بلکہ بہت سے دوسرے مسائل بھی زیربحث لائے جائیں گے،اور امیدہے کہ مسلسل مذاکرات کا سلسلہ چلتارہے گا۔