5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
فیڈ کپ کوارٹر فائنل ،بیلجیئم کو امریکہ کے خلاف 2-0کی برتری
جنگ نیوز -
سڈنی…آسٹریلین اوپن چیمپین کم کلائسٹرز کی شاندار پرفارمنس کی بدولت فیڈ کپ ٹنس میں بیلجیئم کو امریکہ کے خلاف کوارٹر فائنل میں دو صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے ۔کم کلائسٹرز نے امریکہ کیMelanieOudin کو اسٹریٹ سٹس میں شکست دی۔ انکی جیت کا اسکور6-0 اور6-4 رہا۔ ایک اور میچ میں بیلجیم ہی کیYaninaWickmayer نے امریکہ کیBethanieMattek کو6-1 اور سات چھ کے اسکور سے مات دی۔ فیڈ کپ ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل میں فرانس کو روس پر2-0 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔فرانس کیAlizeCornet نے روس کیSvetlanaKuznetsova کو اپ سیٹ شکست دے دی۔ انکی جیت کا اسکور تین چھ، چھ تین اور چھ چار رہا۔ دوسرے سنگلز میں روس کی ماریا شراپوا کو بھی فرانس کیVirigineRazzano نے اسٹریٹ سٹس میں شکست دے دی۔ انکی جیت کا سکور چھ تین اور چھ چار رہا۔