5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بلوچستان کے متعدد علاقوں میں سردی کی شدت میں کمی
جنگ نیوز -
کوئٹہ…وادی کوئٹہ اوربلوچستان کے کئی علاقوں میں سردی کی شدت میں کمی واقع ہو ئی ہے۔کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت5.5ریکارڈ کیا گیا۔وادی کوئٹہ اورصوبے کے دیگرعلاقوں میں بتدریج کمی آئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اج صبح ریکارڈکئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق وادی کوئٹہ میں5.5دالبندین6نوکنڈی4.7ژوب2.5بارکھان5سبی10قلات1 خضدار میں8 لسبیلہ10.5پنجگور9 پسنی15 جیوانی19.5 تربت12 گوادر13ڈگری سینٹی گریڈ رہا ۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مکران اور نصیر اباد میں موسم خشک جبکہ کوئٹہ ، سبی ، قلات اور ژوب ڈویژنوں میں کہیں کہیں ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے ۔