5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
صدر اوباما کے عالمی رہنماؤں کو فون، مصرکی صورتحال پر گفتگو
جنگ نیوز -
واشنگٹن …امریکی صدر بارک اوباما نے عالمی رہنماؤں کو فون کیااور مصر کی صورت حال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے انسانی حقوق کی تنظیموں اور صحافیوں پر تشدد پر تشویش کا اظہار کیا ۔ وائٹ ہاوس سے جاری بیان کے مطابق امریکی صدر بارک اوباما نے متحدہ عر ب امارات کے پرنس محمد بن زید،برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اور جرمن چانسلر اینجلامرکل کو ٹیلیفون کیااوراس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ مصری حکومت پر اس زور دیا جائے کہ وہ عوام کے حقوق کی حفاظت کرے اورغیر قانونی طور پر گرفتار افراد کو فوری رہا کیا جائے،امریکی صدر نے کہاکہ مصر میں اقتدار کی منتقلی فوری،حقیقی اور معنی خیز ہونا چاہیے،امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے بھی مصری ہم منصب عمر سلیمان کو ٹیلے فون کیا ،ترجمان وائٹ ہاوس کے مطابق جو بائیڈن نے اپنے ہم منصب پر مصر میں بحران کے حل کیلئے فوری جمہوری اصلاحات پر زور دیا۔