5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
آخری ون ڈے: آسٹریلیا کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 280رنز کا ہدف
جنگ نیوز -
پرتھ …آسٹریلیا نے انگلینڈ کو ساتویں اور آخری ون ڈے میں کامیابی کیلئے 280رنز کا ہدف دیا ہے۔ووگس نے 80رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔پرتھ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کی اور مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹ کے نقصان پر279رنز بنائے۔ووگس اور ڈیوڈ ہسی نے شاندار نصف سنچریاں بنائیں ، ہسی60رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن نے تین ، پلنکٹ اور یارڈی نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔