5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں ،میرواعظ
جنگ نیوز -
واشنگٹن …میر واعظ عمر فاروق کا کہنا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر برصغیر میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں ہے ۔یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر امریکا کی جارج میسن یونیورسٹی کی پاکستانی اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن نے ایک کانفرنس کا انعقادکیا تقریب میں بڑی تعداد مین لوگوں نے شرکت کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کشمیر کے مسئلے کے حل کیلے اپنا کردار ادار کرے اس موقع پر آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو ہٹ دھرمی کی پالیسی ترک کرکے مسئلہ کشمیر سمیت تمام معاملات پر بات چیت کرنی چاہئے کیونکہ طاقت کے زور پر کشمیریوں کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کشمیر کا بنیادی مسئلہ حل نہیں کیا جائے گا برصغیر میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں ۔