5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ڈیرہ بگٹی: بارودی سرنگ کے دھماکے سے ایف سی اہلکار جاں بحق
جنگ نیوز -
ڈیرہ بگٹی …بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں فرنٹیئر کورکا اہلکارہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ حیدرنالہ کے علاقے میں فرنٹیئرکورکا اہلکار سبطین ڈیوٹی سرانجام دے رہاتھا کہ اچانک اس کا پاؤں بارودی سرنگ پرپڑگیاجس کے نتیجے میں زوردار دھماکا ہوا اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔واقعہ کے بعد انتظامیہ نے علاقے کو گھیرے میں لیکرکارروائی شروع کر دی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔