تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی: جھونپڑیوں اور دکانوں کو آگ لگانے پر گلستان جوہر میں کشیدگی

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پرانے فرنیچر کے اسٹالوں اور جھونپڑیوں میں آگ لگائے جانے کا مقدمہ پولیس نے درج نہیں کیا واقع کیخلاف علاقے میں سخت کشیدگی ہے ۔گلستان جوہر میں کامران چورنگی کے قریب واقع پرانے فرنیچر کی مارکیٹ مین نصف شب کو نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر تیل چھڑکر آگ لگادی تھی ،جسے فائر بریگیڈ نے بھیجادیا تھا تاہم آتشزدگی سے پرانے فرنیچر کے ایک درجن سے زائد دکانیں اور جھونپڑیاں جل گئی تھی۔ اطلاع ملنے کے بعد آج صبح دکان دار مارکیٹ پہنچے تو کافی مشتعل تھے ، دکانداروں کے مطابق اس جگہ پر اس سے پہلے بھی چند ماہ قبل آگ لگائی گئی تھی ۔آگ لگائے جانے سے ان کا بھاری نقصان ہوا ہے ۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ پولیس موقع پر پہنچی تھی لیکن اب تک واقع کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.