5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی: ایم کیو ایم کے وفد کی دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ سے ملاقات
جنگ نیوز -
کراچی … ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم افتاب نے چاررکنی فد کے ہمراہ دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے ارکان سے ملاقات کی اورانھیں ماہ ربیع الاول کی مبارکباد پیش کی ۔متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے امیر ساحل قادری اور کراچی کے نگراں یعقوب عطاری فیضان مدینہ میں ملاقات کی ۔ایم کیوایم کے وفد میں علما کمیٹی کے انچارج جاوید احمد، ارکان انور رضا زیدی اور چچا وحید بھی شامل تھے ۔ ملاقات میں دعوت اسلامی کے رہنماؤں نے تیس جنوری کو جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں ہونیوالے جلسہ قومی یکجہتی کی کامیابی پر ایم کیو ایم کے وفد کو مبارکباد پیش کی۔