5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
مصر میں پاکستانی طلبہ محفوظ ہیں، پاکستانی طالب علم
جنگ نیوز -
پشاور… قاہرہ یونیورسٹی میں قانون کی تعلیم حاصل کرنے والے پاکستانی طالبعلم نے مصرکے احتجاج کو طویل آمریت کا ردعمل قراردیا ہے۔مصرسے واپسی پرپشاور میں جیونیوزسے گفتگوکرتے ہوئے چارسدہ سے تعلق رکھنے والے حمداللہ کا کہناہے کہ صدرحسنی مبارک کیخلاف مصری شہریوں کا احتجاج تاریخی ہے جس میں اب فوج اور پولیس بھی شامل ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے پناہ قدرتی وسائل کے باوجود شہریوں کوکم تنخواہوں اوربیروزگاری کے مسائل کا سامنا ہے۔ ان کا کہناتھا کہ مصرمیں رہنے والے پاکستانیوں کے ساتھ پاکستانی سفارت خانہ مستقل رابطے میں ہے اورپاکستانی طلبہ محفوظ ہیں۔