تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ریلویز اور انٹیلی جنس بیورو کے 11افسران کی گریڈ20میں ترقی

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیرا عظم یوسف رضا گیلانی نے پاکستان ریلوے اور انٹیلی جنس بیورو کے12 افسران کی ترقی کی منظوری دی ہے ،افسران کی ترقی کی سفارش سینٹرل سلیکشن بورڈ نے کی تھی۔اعلامیہ کے مطابق پاکستان ریلوے کے افسر شفیق اللہ کو گریڈ20 سے گریڈ21 میں جبکہ رمضان شاہ گیلانی، محمدسعید خاور، محمد ارشد، محمود علی لاشاری ، مبین الدین اور سعید اقبال خان کو گریڈ19سے20میں ترقی کی منظوری دی گئی ہے۔ انٹیلی جنس بیورو کے افسران فواد اسداللہ خان ، خورشید انور، ناصر محمود، شجاعت اللہ قریشی اور بختیار خان کو گریڈ19سے گریڈ20 میں ترقی کی منظوری دی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.